لاہور (ثناءنیوز) مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی 44ویں برسی ملک بھر میں انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی۔ انہوں نے تحریک پاکستان میں بھرپور حصہ لیا اور اپنے بھائی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کا قیام پاکستان کیلئے بھی بھرپور ساتھ دیا۔ محترمہ فاطمہ جناح 9 جولائی 1967ءکو اس دار فانی سے کوچ کر گئیںاور ان کی خواہش کے مطابق انہیں ان کے بھائی قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پہلو میں دفن کیا گیا۔ انکی برسی پر ملک بھر کی مساجد میں قرآن خوانی کی گئی اور انکی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ سیاسی تنظیموں نے تقاریب کا اہتمام کیا جن میں مقررین نے محترمہ کی تحریک پاکستان کے دوران خدمات اور زندگی کے مختلف پہلوﺅں پر روشنی ڈالی ۔ محترمہ فاطمہ جناحؒ 31جولائی 1893ءکو کراچی میں پیدا ہوئیں۔
فاطمہ جناحؒ/ برسی
فاطمہ جناحؒ/ برسی