دسمبر2024 میں 710 ملزمان کو14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوایاگیا

Jan 10, 2025

راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر)ضلع کچہری راولپنڈی کی ماتحت عدالتوں نے گزشتہ ماہ دسمبر2024 میں 710 ملزموں کو14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر سنٹرل جیل اڈیالہ بھجوایا،530 ملزموں کا جسمانی ریمانڈ منظور کر کے مزید تفتیش کے لئے پولیس کی تحویل میں دیا جبکہ 35 ملزموں کو الزام ثابت نہ ہونے پر مقدمات سے ڈس چارج کر دیا, 30 ملزموں کو عدالت سے مسلسل غیر حاضری پر ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری قرار دے دیا اور ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے، رپورٹ کے مطابق ضلع کچہری راولپنڈی میں سول ججوں سپیشل مجسٹریٹوں کی عدالتوں میں راولپنڈی پولیس نے گزشتہ ماہ کل 1540 ملزمان کو پیش کیا، جن کے خلاف ڈکیتی چوری قتل اقدام قتل لڑائی جھگڑا نقب زنی راہزنی حدود شراب اسلحہ منشیات قمار بازی آوارہ گردی زمینوں پر قبضہ جعل سازی جعلی چیک دینا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا کے الزام میں ملوث ہونے پر الگ الگ مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی اور مزید کارروائی کے لئے تمام ملزمان کو سخت حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے مجاز عدالتوں کے روبرو پیش کر دیا۔

مزیدخبریں