میڈرڈ: اسپین میں 50 سالہ تاریخ کی شدید ترین برفباری کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ہزاروں شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسپین میں شدید برفباری کے نتیجے میں نظامِ زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ رابطہ سڑکیں، ریلوے اسٹیشنز اور ائیرپورٹس بند کردئیے گئے ہیں۔
شدید برفباری کے باعث 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، ہزاروں شہری گھروں میں محصور ہیں۔ اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں 20 انچ برف پڑنے پر ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔
اسپین کے محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ 50 سالہ تاریخ کی شدید ترین برفباری ہے۔ ملک بھر میں برفانی طوفان فلومینا نے نظامِ زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا۔
جگہ جگہ ہزاروں مسافر گاڑیوں میں پھنسے نظر آتے ہیں۔ جمعے کے روز سے شروع ہونے والے طوفان کی مثال 1971ء کے بعد سے کبھی نظر نہیں آئی۔ ہفتے کے روز تک میڈرڈ میں ریکارڈ کی گئی برف 50 سینٹی میٹر تھی۔
عوام سے حکومت نے اپیل کی ہے کہ گھروں سے بلا ضرورت باہر نکلنے سے اجتناب کریں۔ دارالحکومت میڈرڈ اور گردونواح کے علاقے برفانی طوفان سے مکمل طور پر مفلوج ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38