سپر لیگ،کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ تقریب آج ہوگی
لاہور(یواین پی)پاکستان سپر لیگ 2021 کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی تقریب آج نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں منعقد ہوگی۔ڈرافٹنگ کی تقریب کا آغاز شام ساڑھے چار بجے باب وولمر انڈور سکول میں ہوگا۔ تقریب کیلئے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوجائے گا۔