مودی حکومت دہشت گرد‘ کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی سیاہ تاریخ رقم کی: سردار عتیق
چنیوٹ (نمائندہ خصوصی) موجودہ حکومت پر کشمیر کے ایشو پر تنقید کرنے والوں کے اپنے دور حکومت میں وزیر خارجہ تک نہیں تھا اپوزیشن اور حکومتی جماعتیں آپسی اختلافات کی بجائے ملکر کشمیر کاز پر آواز اٹھائیں بھارت کا تعصبانہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے واضح طور پر بے نقاب ہوچکا ہے گزشتہ دو سال کے دوران بھارت نے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی سیاہ تاریخ رقم کی ہے۔ جدوجہد آزادی کشمیر کے لئے پاکستانی قوم کے مشکور ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بھرپور طریقے سے کشمیر کا ایشو ساری دنیا میں اٹھایا۔