وزیراعظم عمران خان , صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور دیگرکا کوئٹہ میں مسجد کے اندر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کوئٹہ میں مسجد کے اندر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی، وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی بھی ہدایت کی۔صدر مملکت عارف علوی نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کی بلند درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ دہشت گرد ملک میں بدامنی پیدا کرنے کی مذموم کوششیں کر رہے ہیں تاہم قوم ان ناپاک سازشوں کے خلاف متحد ہے۔علاوہ ازیں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کی سیٹلائٹ ٹان کی مسجد میں دھماکے کی مذمت کی ہے۔انہوں نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہتر طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی۔ان کا کہنا تھا کہ نمازیوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے عناصر کا کوئی مذہب، قوم اور قبیلہ نہیں وہ صرف دہشت گرد ہیں اور سخت ترین سزا کے حقدار ہیں۔وزیراعلی نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں ایک مرتبہ پھر بلوچستان میں دہشت گردی کے ذریعے عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں، تاہم سیکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیوں سے قائم ہونے والے امن کو کسی صورت خراب نہیں ہونے دیا جائے گا اور دہشت گردی میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیااللہ لانگو نے بھی مسجد کے اندر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ہماری ترقی اور ابھرتے ہوئے پاکستان سے خائف ہیں جبکہ اندرونی و بیرونی دشمن پاکستان میں بے چینی اور بدامنی کو بڑھاوا دینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مایوسی، ناکامی کا شکار اور شکست خوردہ دہشت گرد ہمارے نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں تاہم ملک کے امن و امان کو خراب کرنے کے شیطانی مقصد میں دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کو کبھی کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا۔ادھر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی کوئٹہ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ڈی ایس پی امان اللہ سمیت دیگر افراد کی شہاد ت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔سردار عثمان بزدار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شہدا کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قوم کے ہر طبقے نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں۔ قوم کے اتحاد سے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنائیں گے۔دریں اثناء امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق ،سیکرٹری جنرل امیر العظیم،لیاقت بلوچ اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے بھی کوئٹہ دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے۔سینیٹر سراج الحق نے کوئٹہ دھماکہ میں شہید ہونے والوں کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور دلی ہمددری کا اظہار کیا ہے۔ڈپٹی چیرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کوئٹہ میں دہشتگرد حملے میں ڈی ایس پی امان اللہ اور دیگر کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے . سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یہ شہادتیں راہیگاں نہیں جاہیں گی , دھماکے میں زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جائے۔دہشت گردی کی اسطرح کی بزدلانہ کاروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔کوئٹہ دہشتگردی کی اس واردات میں شہید ہونے والوں کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔حکومت دہشتگردی میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لاکر کیفر کردار تک پہنچائے ۔حکومت دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر من وعن عمل کریے ۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ دھماکے میں جام شہادت نوش کرنے والے بلوچستان پولیس کے بہادر افسران خراج تحسین کے مستحق ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ میری دلی ہمدردی دھماکے میں جان بحق ہونے والوں کے پسماندگان کے ساتھ ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی نے شہدا کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصانات کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی ہے ۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کوئٹہ میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔اللہ تعالی کے گھر میں عبادت گزاروں پر حملہ کرنے والوں کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ پاکستان میں امن اور ترقی کے دشمن اپنے مذموم عزائم میں ناکام و نامراد ہوں گے۔ قوم نے متحد ہو کر دہشت گردوں کو پسپا کیا ،ان کی باقیات کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی نے شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔