وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت نے محکمہ صحت کے بجٹ میں 27 فیصد اضافہ کیا ہے۔
وہ آج لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
اجلاس میں سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی اور صحت کے شعبے میں جاری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے اجلاس کو محکمہ صحت کے جاری منصوبوں کے بارے میں بتایا۔