وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی تلاش گمشدہ کا اشتہار دینا پڑ ے گا، انہیں واپس آ کر کیسز کا سامنا کرنا چاہیے.
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کا کہنا ہے کہ نیب آرڈیننس پر حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی اپنی تجاویز ہیں تاہم اتفاق رائے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پوچھنا چاہیے، اسلامی نظریاتی کونسل کو جہاں رہنمائی دینی چاہیے وہاں نہیں دیتے جب کہ مدارس کے حالات پر اسلامی نظریاتی کونسل کو دیکھنا چاہیے۔وفاقی کا کہنا تھا کہ آج قومی اسمبلی میں 6 میں سے 4 بل منظور ہوئے ہیں جب کہ آرمی ایکٹ پر بھی اپوزیشن نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، نیب آرڈیننس پر بھی بات چیت ہو رہی ہے، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی اپنی تجاویز ہیں تاہم اتفاق رائے کی کوشش کررہے ہیں۔
فوادچودھری نے مزید کہا کہ اب شہبازشریف کی تلاش گمشدہ کا اشتہار دینا پڑ ے گا ، ان کو واپس آ کر اپنے کیسز کا سامنا کرنا چاہیے، ان کے خاندان نے آپس میں باریاں رکھی ہوئی ہیں جب کہ سنا ہے کہ (ن) لیگ والے خواجہ آصف کو میٹنگ میں بھی نہیں بٹھاتے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024