ورکنگ باؤنڈری سے متصل شہر نارووال میں آتش گیر مادہ پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ بچے جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ نارووال میں تھانہ صدر کی حدود بوبک میں پیش آیا،جہاں بچے گلی میں کھیل رہے تھے کہ آتش گیر مادہ پھٹ گیا، واقعے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے آٹھ بچے جھلس کر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور زخمی بچوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی بچوں کی عمریں چار سے دس سال کے درمیان ہیں۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
واضح رہےکہ نارووال ورکنگ باؤنڈری سے متصل علاقہ ہے،جہاں انڈیا کی سرحد بھی ملتی ہے۔