چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی بحیثیت چیف جسٹس سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پہلی سماعت کے دوران پاکستان پوسٹ آفس امپلائیز کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائیٹی اور احسن آباد ہاوسنگ سوسائٹی کے متاثرین نے احتجاج کیا ۔تفصیلات کے مطابق بطور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پہلی بار سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مختلف کیسزکی سماعتیں جاری ہیں،چیف جسٹس کی آمد پر قبضہ مافیا کے ستائے شہری ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے سپریم کورٹ پہنچے اور احتجاج کیا۔مظاہرین کا موقف تھا کہ پوسٹ آفس ایمپلائز کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی کی ایک سو نو ایکڑزمین پرغیر قانونی گوٹھ آباد کردیئے گئے ہیں جبکہ دوہزار نو سے احسن آباد ہاؤسنگ سوسائٹی کی زمین پر بھی قبضہ مافیا اپنے پنچے گاڑھے بیٹھی ہے جبکہ متعلقہ اراضی کا کیس عدالت میں زیر التوا ہے۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد قبضہ مافیا کے خلاف سو موٹو ایکشن لیں اور غیر قانونی گوٹھوں کو ختم کرکے زمین اصل مالک کو دیں۔اس موقع پر چیف جسٹس گلزار احمد کی ہدایت پرعدالتی عملے نے مظاہرین سے درخواستیں وصول کیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024