عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ چین میں نمونیا کی وباءکا تعلق نئی قسم کے وائرس سے ہو سکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چینی حکام نے جو طبی معائنے کیے ہیں وہ سارس یا سیوئر اکیوٹ ریسپائریٹری سینڈروم، مَرس یا مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سینڈروم، پرندوں کے ذریعے پھیلنے والا زکام یا دیگر معلوم امراض کی نفی کرتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے نشاندہی کی کہ مریضوں میں پائی جانے والی علامات بتاتی ہیں کہ یہ بیماری ایک نئے کورونا وائرس کی وجہ سے ہے تاہم مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024