ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کے چائلڈ سٹار رومی اب ویب سریز میں انٹری دیں گے۔ ننھے رومی نے چھوٹی سی عمر میں اداکاری کے ذریعے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرنے میں جو کامیابی حاصل کی وہ قابل تعریف اور قابل دید ہے۔ یہی وجہ ہے کہ معصوم سے رومی کی اداکاری نے اپنے لئے انڈسٹری کے دروازے کھول دیئے ہیں اور اب وہ ایک ویب سیریز میں انٹری دینے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ اداکارہ یاسرا رضوی نے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ خود معروف اداکار و ہدایتکار سرمد کھوسٹ اور رومی کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024