بیرسٹر فروغ نسیم سے وزیر قانون خیبرپختونخوا سلطان محمد خان کی ملاقات

Jan 10, 2020

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیرقانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم سے وزیر قانون خیبرپختونخوا سلطان محمد خان نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی جس میں ایڈووکیٹ جنرل شمائل احمد بٹ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا میں سول پروسیجر کوڈ پر عملدرآمد کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ مقدمات میں کم سے کم وقت اور وسائل کا استعمال ہو، سول پروسیجر کوڈ میں ترمیم اس حوالہ سے ایک اہم قدم ہے۔ صوبائی وزیر کے پی کے سلطان محمد خان نے کہا کہ سول پروسیجر کوڈ میں ’’ٹویٹر سسٹم‘‘ انصاف کی جلد فراہمی کو یقینی بنانے میں مددگار ہو گا۔

مزیدخبریں