سروسز ایکٹس میں ترمیمی بلوں کی منظوری کے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رابوں میں تیزی آگئی ہے۔ اب حکومت اپوزیشن کی مدد سے 6 صدارتی آرڈیننسوں کو منظور کرائیگی۔ جمعرات کو بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت کو ’’کورم‘‘ کا مسئلہ درپیش رہا۔ اجلاس کے شروع ہوتے ہی مسلم لیگ (ن) کے رکن شیخ فیاض نے کورم کی نشاندہی کر دی۔ سپیکر کی جانب سے گنتی کرانے پر کورم پورا نہ نکلا، جس پر کورم مکمل ہونے تک اجلاس کی کارروائی معطل کر دی گئی۔ ایمنسٹی سکیم سے62ارب جمع ہوا، جبکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی ایمنسٹی سکیم سے 123ارب وصول ہوئے جمعرات کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزراء اور پیپلز پارٹی ارکان کے درمیان ’’توتکار‘‘ ہوگئی دونوں نے ایک دوسرے پر شدید تنقید کی گئی۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024