سیالکوٹ:6روز قبل شادی کی رات گیس سے لگنے والے آگ سے جھلسنے والے نئے میاں بیوی ہسپتال میں دم توڑ گئے
سیالکوٹ : پریم گلی میں چھ روز قبل شادی کی رات گیس سے لگنے والے آگ سے جھلس جانے والے نئے میاں بیوی ہسپتال میں دم توڑ گئے۔4 جنوری کو شادی کی پہلی رات کو گیس لوڈشیڈنگ ہوئی تو ہیٹر بند کئے بغیر دولہا عدنان اور اس کی دلہن یوسرا بی بی موم بتی جلا کر سوئے تھے، پولیس کے مطابق رات گئے گیس بحال ہوئی تو کمرے میں پھیل گئی اور موم بتی کی وجہ سے آگ لگی جس سے دونوں جھلس گئے تھے۔ گورنمنٹ خواجہ صفدر ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج میاں بیوی جاں بحق ہوگئے ، گھر میں کہرام مچ گیا۔