فوج کے سربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہاہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کے ویژن کے مطابق امن کاخواہشمندہے۔انہوں نے ان خیالات کااظہاربہاولپور کورکے دورے کے موقع پرفوجیوں کی موسم سرما کی تربیت میں شریک افسروں اورجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہاکہ حربی سازوسامان سے لیس بہترین تربیت یافتہ اور پیشہ ورانہ لحاظ سے باصلاحیت فوج دشمن کوجنگ سے بازرکھنے اورامن کی ضامن ہے۔آرمی چیف نے کہاکہ پاک فوج اپنی جنگی صلاحیتوں اور تجربے کی بدولت دنیا کی بہترین اورمضبوط ترین فورس بن چکی ہے۔جنرل قمرجاویدباجوہ نے جوانوں کے بلندحوصلے کوسراہا اور فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں اور تربیت کے اعلیٰ معیار پراطمینان ظاہر کیا۔بری فوج کے سربراہ نے جوانوں کی میکانائزڈفارمیشن کاعمل بھی دیکھا جو درپیش روایتی خطرات کے خلاف فوج کی دفاعی کارروائیوں کاحصہ ہے۔بعدمیں بری فوج کے سربراہ نے مشرقی سرحد کے فورٹ عباس سیکٹرپرتعینات انفنٹری فارمیشن کا بھی دورہ کیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38