25ویں آئینی ترمیم کے تحت فاٹا خیبر پی کے میں ضم ہو چکا: محکمہ اسٹیبلشمنٹ
پشاور (بیورو رپورٹ)آئین پاکستان 1973میں 25ویں آئینی ترمیم کے تحت سابقہ فاٹا، خیبر پختونخوا میں ضم ہو چکا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پی کے کے اعلامیہ کے مطابق اب سابقہ فاٹا سیکرٹریٹ کے محکموں اور ڈائریکٹوریٹس کو منتقل کرتے ہوئے خیبر پی کے حکومت کے محکموںکے انتظامی کنٹرول اور نگرانی میں دے دیاگیا ہے تاکہ بہتر ربط اور شفاف منتقلی کو یقینی بنایا جائے۔