قصور میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی جانے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند ماہ میں 10 بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ہے، ایک منظم گروہ قصور میں کئی ماہ سے سرگرم ہے، ایسے واقعات انسانیت کی توہین ہے جبکہ اکثر والدین اپنی بچیوں کو سکول بھیجنے سے بھی گھبرا رہے ہیں۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا ایوان ایسے گھناﺅنے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ گروہ کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار پہنچا یاجائے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024