ورلڈ بینک نے کہاہے کہ مالی سال 2017-18میں پاکستانی معیشت 5.5فیصد کی شرح سے ترقی کرےگی اور آنے والے سالوں میں یہ شرح 5.9فیصد ہوجائے گی۔ورلڈ بینک کی جانب سے جاری کی گئی عالمی معیشت پر رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال کے ابتدائی 6مہینوں میں معاشی سرگرمیاں بڑھی ہیں۔رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاری اور قرض اخراجات بڑھانے میں مدد دے رہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کنسٹرکشن اور خدمت کے شعبے سرگرم رہے۔مزید کہا گیا کہ مون سون کا مزاج معمول پر آنے سے زرعی شعبہ بحال ہوا ہے۔ورلڈ بینک رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کا مالی خسارہ معیشت کے لیے بڑا خدشہ ہے، جس کا سبب کمزور برآمدات اور بڑھتی ہوئی درآمدات ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024