امریکی اخبار ”نیویارک ٹائمز“ نے ٹرمپ انتظامیہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سکیورٹی امداد بند کرکے پاکستان کو زیر نہیں کرسکتا.افغانستان میں امن کا واحد راستہ طالبان سے سیاسی مذاکرات ہیں۔امریکی اخبارنیویارک ٹائمز نے اپنے اداریئے میں لکھاہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے سیکیورٹی امداد بند کرکے پاکستان کی تذلیل کرنے کی کوشش کی۔لیکن ٹرمپ انتظامیہ افغانستان میں کامیابی کیلئے پاکستان سے تصادم لینے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اسلام آباد نے دیگر ممالک کے طرح امریکی دباﺅ کو مسترد کیاہے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق ٹوئٹس یا دھمکیوں سے پاکستان کو زیر نہیں کیا جاسکتا۔اخبارنے مشورہ دیاکہ ٹرمپ انتظامیہ نے ہمیشہ مذاکرات کی بات کی ہے اور افغان تنازع سیاسی طریقے سے حل کرسکتی ہے۔اخبار کے مطابق افغان طالبان سے مذاکرات کے ذریعے افغانستان میں امن قائم کیا جاسکتاہے.1980 سے1999 تک امریکا نے افغانستان میں روس کے خلاف جنگ پاکستان کی مدد سے لڑی۔ حقانی نیٹ ورک اور دیگر گروپوں کی فنڈنگ کی۔لیکن1999میں پاکستان کی امداد بند کرکے اسے سزا دی گئی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024