تجاوزات آپریشن میں رکاوٹ بننے والے شرپسند عناصر کیخلاف کارروائی کی جا رہی ہے، شاہد برار
کوٹ ادو (خبر نگار) میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کے چیئر مین ملک شاہد حسین برار نے کہا ہے کہ کوٹ ادو کو ماڈل سٹی کمیٹی بنانے میں رکاوٹ بننے والوں کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،میرے کندھوں پر کوٹ ادو کے شہریوں کی محبتوں اور احسانات کا بوجھ ہے جو میں اس شہر کو خوبصورت بنا کر اتاروں گا۔نیب سمیت کوئی بھی ادارہ آڈٹ کرے ہم تیار ہیں،تجاوزات کے خلاف اپریشن میں رکاوٹ بننے والے شر پسند عناصرکے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے، شہر کا امن خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ گرین بیلٹ پر کرپشن کا دھنڈورا پیٹنے والے اس گرین بیلٹ پر قبضہ کرکے وہاں دوکانیں تعمیر کرنا چاہتا تھا ،میونسپل کمیٹی کوٹ ادو نے اس اراضی کو محفوظ بنانے کیلئے وہاں گرین بیلٹ بنا دیا ہے جس کا اس گروہ کو رنج تھا، ملک شاہد حسین نے کہا کہ رفیق خان جس کی ایک مرلہ اراضی بھی نہ ہے او سابقہ دور میں ان کا گزر اوقات ٹی ایم اے سے ہوتارہا ہے اور یہ سابقہ دور کے فرضی بل کئی بار ان کے پاس ادئیگی کیلئے آیا اور کئی لوگوں سے سفارشیں بھی کرائی جسے ہم نے فرضی پیمنٹ نہیں دی دریں اثناء جنرل کونسلروںملک اختر حسین برار،ملک عبدالمجید برار، علامہ سید باقر حسین نقوی،چوہدری عبدالوحید،رانا عبدالعزیز ،رحیم داد خان،شاہد خان گورمانی،مہر مجتبیٰ و دیگر ہنجراء گروپ پربھتہ خوری کے لگائے گئے الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔