نظریاتی ورکر پارٹی کا اثاثہ ہیںعبدالوہاب خان
ملتان (نامہ نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و صدر پی پی 194 عبدالوہاب خان نے کہا ہے کہ نظریاتی ورکر پارٹی کا اثاثہ ہیں موجودہ سٹی تنظیم نے متحرک او فعال کارکنوں کو ذمہ داریاں سونپ کر نوجوانوں کی جو حوصلہ افزائی کی ہے اس کا سہرا سٹی صدر ڈاکٹر خالد خاکوانی کے سر ہے وہ گزشتہ روز نومنتخب صدر یو سی 68 ملک فہیم ارشد شجرا کو مبارکباد دینے کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ملک فہیم ارشد شجرا جیسے نوجوان پاکستان تحریک انصاف کو ایک جنون سمجھ کر پارٹی کے لئے کام کر رہے ہیں۔ غزل غازی‘ معاذ‘ صہیب چانڈیہ‘ سجاول حسین ‘ عمران قادری اور شہزاد چاچڑ بھی موجود تھے۔