ٹاٹے پور ریلوے سٹیشن سے قیمتی سامان فروخت ہونے کا انکشاف عوامی و سماجی حلقوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ
ٹاٹے پور (نامہ نگار) ریلوے سٹیشن سے قیمتی سامان فروخت ہونے کا انکشاف۔ ریلوے سٹیشن ٹاٹے پور کو بند ہوئے 2 سال کا عرصہ بیت چکا ہے قیمتی سامان جو ریلوے کا یہاں پڑا ہے اس کو شعبہ گینگ مین کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔ ذرائع سے انکشاف ہوا ہے کہ گینگ نمبر 41 پر گزشتہ کافی ماہ سے ریلوے لائنیں‘ نٹ‘ بولڈ و دیگر لوہے کا قیمتی سامان فروخت ہو رہا ہے جس سے ریلوے کو روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ سماجی حلقوں نے ڈی ایس ریلوے ملتان اور وفاقی وزیر ریلوے سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔