دنیاپور کے وکلاء کا ججز سے تعاون مثالی ہے: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودھراں
دنیا پور(نامہ نگار)دنیا پور کے وکلاء کا ججز سے تعاون مثالی ہے ۔لودھراں نے پائلٹ کورٹس کے ذریعے سنگین مقدمات کے جلد فیصلے کرکے پنجاب بھر میں اول پوزیشن حاصل کی ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودھراں ملک منیر احمد جوئیہ نے گزشتہ روز دنیاپور بار کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بار اور بنچ کے مابین اچھے تعلقات کی بنا پر ہی مقدمات کے جلد فیصلوں میں مدد ملی ہے۔انہوں نے کہا مقدمات کے تیزی سے فیصلے ہونے کی وجہ سے عدلیہ پر لوگوں کا اعتماد بحال ہوا ہے ۔طارق ندیم ،غلام مجتبٰی گجر ،چودھری نصیب گجر اور صدر بار عقیل گوندل نے کہا دنیا پور جوڈیشنل افسران ڈسٹرکٹ سیشن جج کی قیادت میں اپنے فرائض نہایت ہی دیانت داری سے سرانجام دے رہے ہیں ۔تقریب سے ایڈیشنل سیشن جج دنیا پور عمران شفیع نے خطاب کرتے کہا وکلاء کے تعاون سے انصاف کی فراہمی میں تیزی لا رہے ہیں اور انصاف کی بروقت فراہمی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے ۔تقریب میں ایڈیشنل سیشن جج دنیا پور محمد آصف رانا ،سینئر سول جج لودھراں رائو انیس احمد،سول ججز محمد جمشید ،قیصر ،مختیار احمد،رضوان یوسف زاہد اقبال اوررائو عابد علی کے علاوہ وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔قبل ازیں انہوں نے جوڈیشنل کمپلیکس میں ایڈیشنل سیشن جج دنیا پور کی نو تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کیا ۔