ساہوکا، فتح شاہ و نواحی علاقوں میں ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوز متحرک
ساہوکا (نامہ نگار )ساہوکا‘فتح شاہ ونواحی علاقوں میں ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوز متحرک ہو گئے ہیں جنہوں نے اشیاء ضروریہ کی مصنوعی قلت پیدا کر کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر رکھا ہے اشیاء خوردونوش سمیت سبزیاں پھل فروٹ کے نرخوں میں یکا یک ہونے والے اضافہ سے صارفین کی قوت خرید بالکل ختم ہو کر رہ گئی ہے جبکہ سرکاری سطح پر قائم شدہ پرائس کنٹرول کمیٹی اور دیگر ادارے اس سلسلہ میں اپنافعال کردار ادا کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئے ہیں شہریوں نے کمشنر ملتان ،ڈپٹی کمشنروہاڑی سے مصنوعی مہنگائی اور فرائض میں غفلت کے مرتکب پرائس کنٹرول افسران کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔