ٹریڈرز ایسوسی ایشن اکبر روڈ کے نو منتخب عہدیداران کا چیمبر آف سمال ٹریڈرز سے الحاق کا اعلان
ملتان (نمائندہ خصوصی) ٹریڈرز ایسوسی ایشن اکبر روڈ کے نو منتخب عہدے داران نے چیمبر آف سمال ٹریڈرز سے الحاق کا اعلان کیا ہے اعلان گزشتہ روز چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق اور سمال ٹریڈرز کے رہنماؤں ظفر اقبال صدیقی احتشام الحق‘ عزیز الرحمان انصاری‘ عاصم شریف بٹ‘ حاجی عبدالحکیم کی سربراہی میں آنے والے وفد سے ملاقات کے بعد کیا۔ وفد نے نو منتخب عہدیداران ساجد رضوان جگنو‘ ملک ارسلان مظہر‘ شیخ عبدالرحمان‘ حماد ظفر کھوکھر‘ احمد سعید‘ عبدالرؤف‘ رضوان شاہ‘ نوید اقبال‘ گل زیب کو انتخابات میں 27 ووٹوں کی واضح برتری حاصل کرنے پر مبارک باد دی اور ہار پہنائے۔ اس موقع پر خواجہ شفیق نے کہا کہ ساجد رضوان جگنو اور ان کی ٹیم کی کامیابی انتہائی اہمیت کی حامل ہے نوجوان نسل کو ہر شعبہ میں نمایاں کردار ادا کرنا چاہئے۔ نو منتخب عہدیداران انتخابی رنجشوں کو دور کرنے میں پہل کریں اور اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالفین کو گلے لگائیں۔ نوید چغتائی نے چیمبر آف سمال ٹریڈرز سے الحاق کا اعلان کیا۔ ظفر اقبال صدیقی ‘ عزیز الرحمان انصاری احتشام الحق نے کہا کہ ملتان کے تاجر خوش قسمت ہیں کہ ہمارے قائد خواجہ شفیق کو قدرومنزلت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔