شاہ جمال میں ہسپتال کی بجلی استعمال کرنے کے باوجود ٹھیکیدار بل ادا کرنے کیلئے ٹال مٹول کر رہا ہے : میڈیکل آفیسر کی سی ای او کو درخواست
شاہ جمال(نامہ نگار)ہسپتال کی بجلی استعمال کرنے کے باوجود ٹھیکیدار نے بل بجلی ادا نہ کیا میڈیکل آ فیسر کی سی ای او ہیلتھ کو درخواست۔سینئر میڈیکل آ فیسر رورل ہیلتھ سنٹر شاہ جمال نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد مگسی کو دی گئی در خواست میں مو ء قف اختیار کیا کہ رورل ہیلتھ سنٹر شاہ جمال میں نئی بلڈنگز کی تعمیرات جاری ہیں جس کی وجہ سے متعلقہ ٹھیکیدار نے سب میٹر لگا کر بل بجلی ادا کرنے کا وعدہ کیا چھ ماہ تک بجلی استعمال کرنے کے باوجودٹال مٹول کر رہا ہے جبکہ اس نے اپنا سب میٹر بھی بند کر رکھا ہے انہوں نے ٹھیکیدار سے بل بجلی ادا کروانے کی درخواست کی ہے۔