معلم علم میں اضافہ کیلئے مطالعہ کی عادت اپنائیں: شازیہ نورین
لودھراں( نامہ نگار ) ڈی او لٹریسی شازیہ نورین نے کہا ہے کہ اساتذہ کی تعلیمی تر بیت سے تعلیمی معیار بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا معلم اپنے علم میں روز بروز اضافہ کے لئے مطالعہ کی عادت اپنائیں۔ انہوں نے یہ بات آج یہاں گورنمنٹ ہائی سکول گا گن ہٹہ میں غیر رسمی تعلیم کے اسا تذہ کے تربیتی کلسٹر کی اچانک انسپکشن کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں دس تربیتی کلسٹرز بنائے گئے ہیں۔ ان دس کلسٹرز میں گو رنمنٹ ہائی سکولز چوکی مستی خان،دھنوٹ، دنیا پور، مخدوم عالی، لودھراں، گو گڑاں، قر یشی والا، ہائر سیکنڈری سکول کہروڑ اور سو شل سکول کہروڑ پکا شامل ہیں۔