کامران البرٹ مسیح نے فیورٹ محمد رفیق کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) جوبلی انشورنس تیسری قومی جونیئر انڈر 18 سنوکر چیمپئن شپ میں محمد رفیق اور احمد پری کوارٹر فائنل میں شکستوں کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ پنجاب کے شیخ محمد مدثر، محمد حمزہ الیاس، عمر خان، احسن رمضان، شہریار عباس اورشاہ زیب ملک کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔