کھیلوں کی ثالثی عدالت 42روسی اپیلوں کی سماعت کریگی
ماسکو(سپورٹس ڈیسک ) کھیلوں کی عالمی اثالثی عدالت نے تاحیات اولمپک پابندی کیخلاف 42روسی اپیلوں کو سننے کا فیصلہ کیا ہے ۔انٹر نیشنل اولمپ کمیٹی نے کہا ہے کہ مجموعی طور پر 43روسی اتھلیٹس پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔تمام کیسز کا فیصلہ 31جنوری سے پہلے کیا جائیگا۔ونٹر اولمپک گیمز 9فروری سے جنوبی کوریا میں شروع ہونگے ۔