وکٹیں جلد گرنے سے کارکردگی متاثر سیریز میں واپسی کی کوشش کرینگے :سرفراز احمد
لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھی شکست پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ابتدائی دس اوورز میں بہت زیادہ وکٹیں گنوا رہے ہیں جس کی وجہ توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا پا رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بیٹنگ کارکردگی نہیں دکھا پا رہی جس کی وجہ سے ہمارے باؤلرز کو آ کر بیٹنگ میں کارکردگی دکھانی پڑ رہی ہے لیکن ہم انشااللہ اگلے میچ میں عمدہ کارکردگی دکھا کر سیریز میں واپسی کی کوشش کریں گے۔ لیگ سپنر شاداب خان نے کہا کہ میچ جیتنے کا موقع تھا لیکن ہم فائدہ نہ اٹھا سکے اور نیوزی لینڈ نے اچھا کھیل کر فتح اپنے نام کی۔ رنز کرنے کی خوشی ہے کیونکہ اس وقت ٹیم کو میری ضرورت تھی لیکن حسن علی سب سے زیادہ اچھا کھیلا جس سے مجھے بھی رنز کرنے کا اعتماد ملا‘ ہدف تھا آخری اوور تک وکٹ پر رہنا ہے اور خوش قسمتی سے کامیاب رہا۔ بارش کے بعد کنڈیشنز بہت مشکل ہو گئی تھیں لیکن نظرثانی شدہ ہدف کے بعد جیتنے کا موقع تھا مگر فائدہ نہ اٹھا سکے۔غلطیاں سرزد ہوئیں جس کا فائدہ اٹھا کر نیوزی لینڈ نے فتح اپنے نام کی۔