سعودی خواتین کے لیے سٹیڈیم جانے کے راستے کھل گئے
ریاض (اے پی پی) سعودی عرب میں خواتین آئندہ جمعہ سے سٹیڈیمز میں جا کر کھیلوں کے مقابلے دیکھ سکیں گی۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی حکومت نے کہا ہے کہ 12جنوری کو الحئی بمقابلہ الباطن فٹ بال کلبز کے مابین ہونے والے میچ کو دیکھنے کے لئے خواتین کو بھی سٹیڈیم جانے کی اجازت ہو گی۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اس قدامت پسند ملک میں خواتین سٹیڈیم جا کر میچ دیکھنے کی قابل ہوں گی۔واضح رہے کہ سعودی حکومت نے گزشتہ برس دسمبر میں اعلان کیا تھا کہ رواں برس خواتین پر عائد اس پابندی کو ختم کر دیا جائے گا۔