میاں چنوں کالج کی دو طلباء تنظیموں میں تصادم ، 3 شدید زخمی
محسن وال (نامہ نگار )گورنمنٹ ڈگری کالج میں چھٹی کے بعد فرسٹ ائر کے طالب علم خالد اور رئیس کالج سے نکلے تو راستے میں پارک کے گیٹ کے قریب مخالف گروپ کے طلباء جن میں آئوٹ سائیڈر بھی شامل تھے حملہ کردیا جس سے رئیس ،خالد اور عابد زخمی ہوگئے زخمیوں کو تحصیل ہسپتال میاں چنوں منتقل کیا گیا پولیس تھانہ سٹی نے ابتدائی رپورٹ کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔