کچہری واپسی کے نام پر سیاست کرنیوالے اپنے گریبانوں میں جھانکیں: شیخ فہیم
ملتان (سپیشل رپورٹر) کچہری واپسی کے نام پر سیاست کرنے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں اور ضمیر کو سامنے رکھ کر فیصلہ کریں کہ کچہری منتقلی میں ان کا کیا کردار تھا کچہری واپسی کچہری بچائو تحریک اور سینئر وکلاء کی مرہون منت ہے وکلاء نے نہ صرف اپنے بلکہ عوام کے حقوق کے لئے خود کو وقف کیا اور اتحاد و اتفاق کے ذریعے تاریخی کامیابی حاصل کی۔ وکلاء انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالتے ہوئے سینئرز کی قربانیوں کو مدنظر رکھیں اور ان کے امیدوار کے حق میں اپنا ووٹ ڈالیں ان خیالات کا اظہار شیخ محمدفہیم اور محبوب سندیلہ نے رہبر لائرز فورم کے زیراہتمام وکلاء کے اعزاز میں دئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے صدر ہائیکورٹ بار شیرزمان قریشی‘ صدر ڈسٹرکٹ بار یوسف زبیر‘ چودھری اختر‘ ممتاز ملک‘ خالد اشرف خان‘ بلال بٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔