ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی وہاڑی نے میڈیکل آفیسرز کی بھرتی کیلئے واک اینڈ انٹرویو شروع کر دیئے
کرم پور (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی وہاڑی نے میڈیکل افیسر، خواتین میڈیکل افیسرکی ایڈہاک بھرتی کیلئے واک اینڈ انٹرویو کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمن گرمانی نے بتایا کہ ضلع وہاڑی میں ضلعی و تحصیل ہیڈ کواٹرز ہسپتالوں اور رورل ہیلتھ سنٹرز پر ایڈہاک بنیاد پر ڈاکٹر بھرتی کئے جا رہے ہیں۔ ہر جمعرات واک اینڈ انٹرویو ڈپٹی کمشنر آفس میں ہوں گے۔ ایم بی بی ایس ڈگری کے حامل افراد ایک سالہ ہائوس جاب اور پی ایم ڈی سی رجسڑیشن کے ساتھ واک اینڈ انٹرویو میں شامل ہوں۔