الیکشن ٹریبونل نے میونسپل کمیٹی جلالپور کے چیئر مین کیخلاف درخواست زائد المیعاد ہونے پر خارج کردی
جلال پورپیروالہ(نامہ نگار)میونسپل کمیٹی جلال پور کے کونسلر و امیدوار چیئرمین عمران خلجی نے الیکشن ٹربیونل ملتان کو درخواست دی تھی کہ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کے الیکشن میں18میں سے 9کونسلرز نے ووٹ کاسٹ نہیں کئے۔الیکشن دوبارہ الیکشن کرائے جائیں۔ چیئرمین میونسپل کمیٹی خواجہ سلیم ستار نے اپنے موقف میں مقدمہ خارج کرنے کی درخواست زیردفعہ 7/11دی۔الیکشن ٹربیونل نے چیئرمین خواجہ سلیم ستار کی درخواست منظور کرتے ہوئے مخالف امیدوار عمران خلجی کی درخواست زائدالمعیاد ہونے پر خارج کردی۔