ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی، یوسف پٹھان پر 5ماہ کی پابندی عائد
نئی دلی(آئی این پی)بھارتی کرکٹ بورڈ نے آل رانڈر یوسف پٹھان پر ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کے باعث 5 ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سزا کا اطلاق 15 اگست 2017 سے کیا گیا ہے اور 14 جنوری 2018 کو پابندی ختم ہو جائے گی، تاہم بی سی سی آئی نے بڑودا کرکٹ ایسوسی ایشن کو ہدایت کی ہے کہ آل رانڈر کو رانچی ٹرافی کے لیے اسکواڈ میں منتخب نہ کیا جائے۔16مارچ 2017 کو نئی دلی میں ہونے والے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کے دوران یوسف پٹھان نے اینٹی ڈوپنگ ٹیسٹنگ پروگرام کے تحت ٹیسٹ دیا، نمونے کی جانچ سے پتہ چلا کہ انہوں نے ممنوعہ مادہ کا استعمال کیا ہے، 27 اکتوبر کو ان پر الزام عائد کیا گیا جس کے بعد انہیں عبوری طور پر معطل کر دیا گیا تھا، آل رانڈر نے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ گلے میں انفیکشن کے دوران غلطی سے وہ دوا دے دی گئی ۔