آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا، کینیڈا، انگلینڈ اور بھارت نے وارم اپ میچز میں کامیابی حاصل کر لی
کرئسٹ چرچ(آئی این پی)آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا، کینیڈا، انگلینڈ اور بھارت نے وارم اپ میچز میں کامیابی حاصل کر لی۔ گزشتہ روز کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا انڈر 19 نے سری لنکا انڈر 19 کو 53 رنز سے ہرایا، آئی لینڈرز 251 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ کینیڈا انڈر 19 نے کینیا انڈر 19 کو 8 وکٹوں سے ہرایا، فاتح ٹیم نے 165 رنز کا ہدف 32.1 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔انگلینڈ انڈر 19 نے آئرلینڈ انڈر 19 کو 125 رنز سے شکست دی۔ آئرش ٹیم 372 رنز کا ہدف حاصل نہ کر سکی اور 247 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ انگلش کپتان ہیری بروک اور ول جیکس نے سنچریاں بنائیں۔ ایک اور میچ میں بھارت انڈر 19 نے جنوبی افریقا انڈر 19 کو 189 رنز کے واضح مارجن سے شکست دی۔