ورلڈ الیون کی آمد،قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں لگایا جائے گا
لاہور( سپورٹس رپورٹر) ورلڈ ہاکی الیون کے خلاف سیریز کی تیاری کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں لگایا جائے گا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر ان دنوں مصروف نظر آتے ہیں ان کاکہنا ہے کہ ورلڈ الیون کے استقبال کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کا پاکستان آنا خوش آئند ہے اور اس سے ملک میںمیں انٹر نیشنل ہاکی کا آغاز ہوا ہے۔ورلڈ الیون ٹیم 18 جنوری کو کراچی پہنچے گی جبکہ 19 کو کراچی میں اور 21 کو لاہور میں میچ کھیلے گی۔شہباز سنیئر کا کہنا ہے کہ ہاکی قومی کھیل تو ہے لیکن یہ اپنی مقبولیت کھو چکی ہے اس ایونٹ کے انعقاد سے ہم دوبارہ ہاکی کو فروغ دینا چاہتے ہیں ان دو میچز کے دوران میوزیکل ایوننگ بھی منعقد کرائی جائیںگی میچز کے ٹکٹو ں کی مالیت 500 اور 1000 روپے رکھی گئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون میں حصہ لینے کے لیے دنیا کے مایہ ناز کھلاڑی پاکستان آرہے ہیں اب یہ ہاکی شائقین کا فرض بنتا ہے کہ ان میچز کو دیکھنے کے لیے آئیں اور اس ایونٹ کو کامیاب بنائیں ۔