بجلی کا میٹر چوری‘سیکورٹی کیمرے بند طلبا اور اساتذہ پریشان
گگو منڈی (نامہ نگار)نا معلوم چور نواحی گائوں 247۔ای۔ بی کے بوائز مڈل سکول کا بجلی کا میٹر چوری کر کے لے گئے جس کے نتیجہ میں سکول میں نصب سیکورٹی کیمرے نا کارہ ہو گئے ہیں کیمرے بند ہونے کی وجہ سے طلبا اور سٹاف میں عدم تحفظ کا احساس پایا جاتا ہے ۔ہیڈ ماسٹر خالد محمود وٹو نے بتایا ہے کہ میٹر چوری کی اطلاع مقامی پولیس اسٹیشن میں دے دی گئی ہے ۔