دوست کو جعلی چیک دینے پر مقدمہ درج
خانیوال (خبرنگار) وارث علی نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست میں موقف اپناتے ہوئے کہا کہ مشتاق احمد سے میرے دیرینہ دوستانہ مراسم تھے مجھ سے مبلغ 10 لاکھ روپے ادھار لئے اورچیک دے دیا جو ڈس آنر ہو گیا پولیس تھانہ سٹی نے عدالتی حکم پر الزام علیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔