بہو زیورات و نقدی لیکر فرار ، انصاف نہ ملا تو خودسوزی کرلوں گی : بیوہ ظہور
کہروڑپکا( خبر نگار)قادر پور چمنہ کی بیوہ ظہور مائی نے اپنی چھوٹے بیٹے فلک شیر کے ہمرا ہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس کے بڑے بیٹے رب نواز نے امیراں مائی نامی شادی شدہ عورت کو اپنے گھر بیوی بنا کر رکھ لیا غلط کاری سے روکنے اور سمجھانے پر امیرا ںمائی نے میرے بیٹے کو ورغلایا اور میرے گھر میں موجود میری دو بہوں شازیہ مائی ، عذراں مائی اور پوتی حاجراں مائی کا تین تین تولہ طلائی زیور اور جمع پونجی 7لاکھ روپے چرا کر لاہور فرار ہو گئے مانگنے پر بھی دینے سے انکاری ہیں ۔ تین ماہ کا عرصہ گزرجانے کے با وجود مقدمہ درجہ نہ کیا گیا ۔ اگر میری داد رسی نہ کی گئی تو میں تھانے کے سامنے خودسوزی کر لوں گی۔