غلط ایف آئی آر درج کرنے کی پاداش میں ایس ایچ او تھانہ سٹی منور گجرکو وارننگ ، رپورٹ کرنے کا حکم
محسن وال(نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ سٹی میاں چنوں نے ایک انگلینڈ پلٹ شہری مرز اعبدالحمید کے خلاف مقدمہ نمبر111/18زیردفعہ506bاور25ٹیلی گرافک ایکٹ کے تحت درج کیا مذکورہ شہری نے ڈی پی او خانیوال کو تمام حقائق سے آگاہ کیا اور دستاویزی ثبوت پیش کئے ،جس پر ڈی پی او خانیوال زاہد نواز مروت نے ڈی ایس پی میاں چنوں خالد جاوید جوئیہ کو انکوائری کرنے کا حکم دیا ڈی ایس پی نے دونوں فریقین کو بلاکر انکوائری کی تو مدعی غلام حسین جو خود کو مشیر وزیراعلی پنجاب شفقت حسین پاندہ کا پرسنل اسسٹنٹ ظاہر کرتا ہے ،جھوٹا ثابت ہوا ،ڈی ایس پی کی رپورٹ پر ڈی پی او خانیوال نے مزید ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی میاں چنوں کو جھوٹے مدعی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جس پر تھانہ سٹی میاں چنوں نے ملزم غلام حسین اور اس کے دیگر چار ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ،اپنے موقف میں ایس ایچ او تھانہ سٹی منور گجر نے بتایا کہ غلام حسین اس کے پاس آیا تھا اور اس نے اپنا تعارف مشیر وزیر اعلی پنجاب کے حوالے سے کرایا اور مقدمہ درج کرنے کی استدعاکی چنانچہ یہ ایف آر درج ہوئی اب جھوٹی ثابت ہونے پر ایف آئی آر کو خارج کردیا گیا ذرائع کے مطابق ڈی پی اوخانیوال نے ایس ایچ او تھانہ سٹی میاں چنوں کو چوبیس گھنٹے کے اندر شوکاز نوٹس کا جواب دینے کا حکم دیا ہے بصورت دیگر ایک درجہ تنزلی اور معطل کیئے جانے کاامکان ہے ،ڈی پی او خانیوال کے سخت ایکشن کے خوف سے گزشتہ رات سے مختلف دوستوں کے ذریعے عبدالحمید مرز اکی منت و سماجت میں مصروف ہیں ،اس مقدمہ میں میں جھوٹا ثابت ہونے والا مدعی غلام حسین اس سے پہلے بھی شہریوں کو مشیر وزیراعلی پنجاب کے نام میاں چنوں شہر لوٹ مار کرتا رہا ہے ۔