پلا ٹ کے تنازعہ پر بیوہ کا ہمسائے پر حملہ ساتھیوں کو بلا کر فائرنگ ، ایک شخص شدید زخمی
کوٹ ادو (خبر نگار) کوٹ اد وکے نواحی قصبہ چوک سرور شہید کے چک نمبر 584ٹی ڈی اے میں محمد اختر رند نے 3سال قبل حاجی عبدالستار پٹھان سے ایک کنال کا پلاٹ 6لاکھ میں خرید کیا ، مذکورہ پلاٹ کے ساتھ طارق پٹواری مرحوم کا پلاٹ تھا کہ طارق پٹواری کی بیوی فوزیہ بی بی نے اپنے پلاٹ پر کام شروع کر ایا اور اسی دوران اختر رند کے پلاٹ پر قبضہ کی کوشش کی مزاحمت پر اپنے دیگر ساتھیوں نعیم اقبال جٹ ، شہباز چھٹہ، عطاء اللہ مغل پٹھان 8نامعلوم کے ہمراہ مسلح آ گئے جنہوں نے آتے ہی فائرنگ شروع کر دی جس سے تنویر شدید زخمی ہو گیا ، ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ، پولیس چوک سرور شہید نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔