جنریٹر کے شعلے سے فیکٹری میں آتشزدگی ، کئی من کپاس جل کر راکھ
کوٹ اسلام(نامہ نگار)کوٹ اسلام کے نزدیک ملتان روڈ پر واقع العمران کاٹن فیکٹری میں گذشتہ روز آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں کئی من موجود کپاس جل گئی اطلاع ملنے ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آدھ گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا آگ کے نتیجہ کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ذرائع کے مطابق آگ جنریٹر کے سلنسر سے نکلنے والے شعلہ کے باعث لگی۔