منشیات فروش گرفتار ، ہمسائے کے گھر کا صفایا
شاہ جمال(نامہ نگار)پولیس کو اطلاع ملی کہ اظلم منشیات فروش محمد جاوید منشیات فروخت کرنے کی غرض سے دانڑیں کے مقام پر موجود ہے پولیس نے اسے گرفتار کر کے اس کے پاس موجود قبضہ میں لی جس سے25لٹر شراب دیسی برآمد ہو ئی ،مہر پور کے نیاز احمد نے بتایا کہ اس کے ہاںلیاقت،طارق،آصف ہلیلی اپنے دو کس نا معلوم ساتھیوں کے ہمراہ آ ئے کھانا اور رہائش مانگی انہیں کھانا کھلا کرجانوروں کیبھانہ میں سلا دیا صبح مہمانوں کا پتا کیا تو وہ غائب تھے قریبی ہمسایہ حا فظ غلام شبیر جو کہ فیملی سمیت گھر موجود نہ تھا کے گھر کے تالے ٹو ٹے تھے اسے بلا کر گھر کی پڑتال کی گئی تو گھر میں موجود ساڑھے پانچ تولہ طلائی،چار تولہ نقرئی،دو لاکھ چھتیس ہزار روپے کی نقدی اور دیگر پارچات موجود نہ تھے جو درج بالا مہمان چور چرا کر لے گئے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیئے۔