2017 : بہترین کارکردگی دکھانے پر پٹرولنگ پولیس کے افسروں میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم
ملتان (خبر نگار خصوصی) ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس، ملتان ریجن چوہدری سجاد حسین گجر نے پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن کے ریجنل ہیڈ کوارٹر میں ماہِ دسمبر2017 کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے آفیسران میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ ترجمان پٹرولنگ پولیس کے مطابق چوہدری سجاد حسین گجر نے انچارج پٹرولنگ پوسٹ بوعہ پورایس آئی خالد حسین ، شفٹ انچار ج پٹرولنگ پوسٹ اے ایس آئی شیر شاہ محمد یوسف نور ڈوگر اور شفٹ انچارج پٹرولنگ پوسٹ 137/16-Lخانیوال، اے ایس آئی قیصر عباس کو ماہِ دسمبر میں بہترین کارکردگی دکھانے پر تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے اور اُن کی حوصلہ افزائی کی۔ مزید براں انہوں نے ہدایت کی کہ اپنے اپنے بیٹ ایریا میں موثر پٹرولنگ کو یقینی بنائیں اور قانون شکن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں اور بیٹ ایریا میں مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔ تیز رفتار اور اوورلوڈ گاڑیوں کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیںاور حادثات کی صورت میں ٹریفک کے بہائو، زخمیوں کی بروقت طبی امداد ، دورانِ پٹرولنگ قانون شکن عناصر کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیںاور دورانِ ڈیوٹی عوام الناس کے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔