قحبہ خانے پر چھاپے‘ خاتون سمیت چار افراد گرفتار دکان سے نقدی غائب‘ منشیات فروش قابو آگیا
میلسی (نامہ نگار) ملک واہن کے اسماعیل نے قبحہ خانہ بنارکھاتھاایک اطلاع پرپولیس نے چھاپہ ماراجہاں کوثربی بی ،عرفان اورارشاد وغیرہ قابل اعتراض حالت میں موجود تھے پولیس نے ملزموں کوگرفتارکرلیاپولیس تھانہ کرمپورنے مقدمہ درج کرلیا۔ رحمت اللہ نے علاقہ ٹبہ میں دکان بنائی ہوئی ہے وقوعہ کے روزوہ نماز پڑھنے کیلئے مسجد میں گیااس دوران دونامعلوم چورموٹرسائیکل پرآئے دکان سے ایک لاکھ 65ہزاررورپے مالیت کاسامان 50ہزاررورپے کی رقم چوری کرکے فرارہوگئے پولیس تھانہ ٹبہ نے مقدمہ درج کرلیا۔ چک نمبر82کاشفیع ویران جگہ پرشراب کشید کرنے میں مصروف تھاپولیس نے چھاپہ مارکرملزم کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے 40لیٹرشراب لاہن اوردیگرسامان برآمد کرلیاپولیس تھانہ مترونے مقدمہ درج کرلیا۔ ظہوراورساجد نواز اپنی گاڑیوں کوغفلت لاپرواہی اورتیز رفتاری سے چلارہے تھے جس سے گاڑیوں کوحادثے کااندیشہ تھاپولیس سرکل میلسی نے علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرلئے ۔ شیرسنگھ کے رہائشی محمد آصف اشرف کابیٹاقاری ابراہیم کے مدرسہ میں پڑھتاتھاوقوعہ کے روز سبق یادنہ کرنے پرقاری ابراہیم منے طالب علی کومارمارکراسے ادھ مواکردیاپولیس تھانہ ٹبہ نے مقددرج کرلیا۔پولیس نے گشت وپڑتال کے دوران چک نمبر102کے مبین کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے ایک کلو170گرام ہیروئن برآمد کرلی پولیس تھانہ مترونے مقدمہ درج کرلیا۔