مارشل آرٹ میں تیکوانڈو اہم کھیل ہے : رانا طارق وحید
ملتان (سپورٹس رپورٹر) صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ اور سیلف ڈیفنس کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کیلئے کھیل انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔ کھیلوں کا فروغ نوجوان نسل کے لئے لازم ہے۔ کھیلوں میں خاص طورپر تیکوانڈو اہم کھیل ہے اور مارشل آرٹ کے تمام سٹائلز میں تیکوانڈو سب سے خوبصورت تصور کیا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس ملتان ریجن ملتان رانا طارق وحید نے الاندلس تیکوانڈو اکیڈمی کے وزٹ کے دوران کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر الاندلس تیکوانڈو اکیڈمی کے جنرل سیکرٹری محمد عابد بھٹہ نے بھی خطاب کیا۔