جامعہ زکریا نے انٹرکالجیٹ گرلز سائیکلنگ چیمپئن شپ جیت لی
ملتان (سپورٹس رپورٹر) جامعہ زکریا ملتان کے زیراہتمام انٹرکالجیٹ گرلز سائیکلنگ چیمپئن شپ جامعہ زکریا ملتان نے میدان مار لیا۔ مہوش اور شیزا بہترین سائیکلسٹ قرار پائیں۔ جامعہ زکریا ملتان نے 85پوائنٹس کیساتھ پہلی‘ گورنمنٹ کالج برائے خواتین وہاڑی نے 46 پوائنٹس حاصل کر کے دوسری اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین میاں چنوں نے 37پوائنٹس حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایونٹ میں 6کالجز نے شرکت کی۔ اس موقع پر میڈم عابدہ خان نے ایونٹ کی نگرانی کی۔ آفیشلز میں رانا حبیب‘ مس روبینہ‘ عرفان اور اﷲ دتہ شامل تھے۔